جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ن لیگ دور میں سرکاری اسپتالوں میں مفت دوائیں ملتی تھیں، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

نارووال : مسلم لیگ نواز کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے دور میں سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات ملتی تھیں، بد قسمتی سے اس حکومت نے سب کچھ بند کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مفت ادویات بند کردیں بلکہ قیمتوں میں بھی 2 گنا اضافہ کردیا۔

[bs-quote quote=”پنجاب کی حکومت کو راکٹ سے اتار کر گدھا گاڑی پر بٹھا دیا ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”احسن اقبال” author_job=”رہنما مسلم لیگ نواز” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2019/04/Ahsan-60×60.jpg”][/bs-quote]

- Advertisement -

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ بند کر کے اپنی تصاویر لگائی جارہی ہیں، ہماری حکومت پر قبضہ کیا گیا، پنجاب حکومت پر شب خون مارا گیا۔

رہنما مسلم لیگ نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت کو راکٹ سے اتار کر گدھا گاڑی پر بٹھا دیا ہے، پنجاب کی عوام گاجر مولی نہیں ہیں، پنجاب کی عوام کو دبانے کا سلسلہ بند کیا جائے، یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو ایسا زلزلہ آئے گا جو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان میں نیا صرف نالائق حکومت ہے، یہ اناڑی ہیں، نالائق حکومت نے 8 ماہ میں ایکسیڈنٹ کردیا، خیبر پختونخوا کی نالائق حکومت میٹرو نہیں چلا سکی۔

احسن اقبال نے کہا کہ اگلے الیکشن میں ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گیں، عمران خان جیلوں سے ڈرانا چاہتے ہیں تو یہ انکی بھول ہے خان صاحب اونچی پرواز پر ہیںان کو زمین پر آجانا چاہیے، مسلم لیگ ن کسی سے ڈرتی ہے اور نہ ہی جھکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں