پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

یوم حساب آپ کی قیادت کا ہے جو اربوں کی منی لانڈرنگ میں ملوث رہی، شہباز گل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی جعلی قیادت اربوں کی منی لانڈرنگ، ٹی ٹیز میں ملوث رہی، اسی لیے یوم حساب آپ کی جعلی قیادت کا کہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما احسن اقبال کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یوم حساب ان کا ہے جو 3 ،3 باریوں میں خزانے کو لوٹنے میں مگن رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوم حساب انکا ہے جو وزیر ہوتے ہوئے یو اے ای اقامے پر چوکیداری کرتے تھے، یوم حساب انکا ہے جو اپنی حکومت کو 1 لاکھ کا کھجور کا درخت بیچتے رہے۔

معاون خصوصی نے احسن اقبال پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ یوم حساب انکا ہے جورج کے کرپشن کرتے رہے، اب دودھ کے دھلے بنتے ہیں، یوم حساب انکا ہے جو عدالتوں سے مصدقہ چور ٹھہرائے گئے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز کے ارسطو کو نیب نے طلب کر رکھا ہے اس لیے بوکھلائے دکھائی دیتے ہیں، عوام کا اتنا غم ہے تو تمام لیگی قیادت کو کہیں لوٹی دولت ملک واپس لائیں۔

ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا احسن اقبال صاحب یوم حساب آپ کی جعلی قیادت کا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ احسن اقبال نے الزام عائد کیا تھا کہ چینی پر سبسڈی دے کر جیبیں بھری گئیں، چینی مہنگی کرنے والے پی ٹی آئی کے لوگ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں