فیصل آباد: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 میں ضمنی انتخاب کے لیے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی پر دستخط کی تصدیق کے لئے عمران خان کو طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کاغذات نامزدگی پر دستخط کی تصدیق کے لئے چیئرمین تحریک انصاف کو 17 اگست کو طلب کرلیا ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہا کہ عمران خان کو کاغذات نامزدگی پر دستخط کی تصدیق کے لئے بلایا گیا ہے، کل شام 4 بجے تک پیش نہ ہوئے تو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
آر او کی جانب سے سابق وزیراعظم کے دستخط کی تصدیق کے لئے طلبی کے معاملے پر رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہا کہ کاغذات نامزدگی پر دستخط عمران خان ہی کے ہیں، ریٹرننگ افسر اپنی تسلی کیلئے دستخط اور نشان انگوٹھا کی نادرا سے تصدیق کرا سکتا ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ قانون کے مطابق پاور آف اٹارنی دیکر کاغذات جمع کرائے جاسکتے ہیں.