ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

این اے 118 :عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل دائر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: این اے 118 ننکانہ صاحب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق این اے 118 ننکانہ صاحب سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر دی گئی۔

الیکشن ٹربیونل میں اپیل حلقے سے امیدوار شذرہ منصب کھرل نے دائر کی۔

- Advertisement -

جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کو قومی اداروں سے چھپایا اور جان بوجھ کر اپنے اور اپنی اہلیہ کے اثاثہ جات چھپائے۔

امیدوار کا مزید کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر کو اوتھ کمشنر سے تصدیق کیے بغیر کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے، الیکشن ٹربیونل ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

اپیل میں استدعا کی گئی کہ الیکشن ٹربیونل عمران خان کو حلقہ این اے 118 سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں