جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

این اے 120: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر کو نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر برائے تجارت پرویز ملک کو این اے 120 لاہور کے ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم میں شرکت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 روز میں تحریری جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ افسر کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر نے پرویز ملک اور دیگر ن لیگی ارکان اسمبلی کے خلاف این اے 120 لاہور کے ضمنی الیکشن میں ایک امیدوار کو فائدہ پہنچانے کے لیے سرکاری مشینری کے استعمال کی شکایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے پرویز ملک کو تنبیہہ کی ہے کہ وہ اور پارٹی کے دیگر ارکان صوبائی اسمبلی انتخابی مہم سے دور رہیں۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر پرویز ملک کو 3 روز میں تحریری جواب بھی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: این اے 120 کے لیے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور

یاد رہے کہ پاناما کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نا اہل ہوجانے کے بعد ان کی نشست این اے 120 لاہور خالی ہوگئی تھی جس پر اب ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو منعقد ہوں گے۔

اس نشست سے مسلم لیگ کی جانب سے نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز بطور امیدوار کھڑی ہورہی ہیں۔

گزشتہ روز کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے علاج کے لیے وہ برطانیہ میں موجود ہیں۔ ان کی انتخابی مہم اب ان کی صاحبزادی مریم نواز چلائیں گی۔


Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں