لاہور : این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں مختلف علمائے کرام نے حمزہ شہباز شریف سے ملاقات میں ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کردیا۔ لاہور میں مختلف علمائے کرام نے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازسے ملاقات کی اور این اے 122 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان صرف الزامات کی سیاست کرتے ہیں، وہ دعوے سے کہ سکتے ہیں کہ مشرف دور میں جہانگیر ترین نے قرضے معاف کروائے۔
اس بات کے بھی ثبوت موجود ہیں کہ علیم خان قبضہ مافیا کے سرغنہ ہیں، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملکی ترقی کے لیے کام جاری رکھیں گے اور گیارہ اکتوبر کو شیر کامیاب ہوگا۔
اس موقع پر سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے انتخابی مہم چلانے پر نوٹس ملا تو قانون کے مطابق جواب دوں گا، ہائیکورٹ کے معزز جج کے فیصلے نے انتخابی مہم چلانے کی اجازت دی ہے۔