بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

این اے 122، عمران خان نے ایک بار پھر دھاندلی کا الزام لگا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : این اے ایک سو بائیس کے کانٹے دار معرکہ میں شکست کے بعد عمران خان نے ایک بار پھردھاندلی کاالزام لگا دیا اور ساتھ ہی شکست کو پی ٹی آئی کی اخلاقی فتح بھی قرار دیدیا۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ضمنی انتخاب سے قبل بہت سے ووٹرز کے نام حلقے سے نکا ل دیئے گئے تھے، تحقیقات کریں گے کہ آخری لمحات میں پی ٹی آئی ووٹ این اے ایک سو بائیس سے کیوں باہر کئے گئے اور پھر الیکشن کمیشن کے پاس جائینگے، آئندہ مسلم لیگ نواز کو دھاندلی کا کوئی حربہ استعمال کرنے نہیں دینگے۔

عمران خان نے اپنی غلطیوں کا بھی اعتراف کیا اور اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی اپنی غلطیوں سے سیکھے گی۔۔۔آخر میں کپتان نے شکست کو بھی اپنے لئے فائدہ مند قرار دیدیا اور کہا کہ این اے ایک سو بائیس کا الیکشن تحریک انصاف کو مضبوط کر نے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں