لاہور: حلقہ این اے ایک سوبائیس پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے دہشت گردی کے خدشات کو مدِنظررکھتے ہوئے پولیس نے الرٹ جاری کردیا ہے، فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپر کی چھپائی کا کام بھی شروع ہوگیا.
گیارہ اکتوبر کو حلقہ این اے 122 ضمنی انتخاب کا دنگل ہوگا، پولیس نے دہشتگردی کے خطرات کے حوالے سے الرٹ کردیا ہے، پولیس نے امیدوار عبدالعلیم خان اور ایاز صادق کو محتاط نقل و حرکت کرنے کی ہدایت کی ہے.
دونوں امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ میڈیا کو بغیر تصدیق کے قریب نہ آنے دیں، کیمرہ اور مائیک دہشتگردی کیلئے استعمال ہو سکتے ہیں۔ امیدواروں کو دوران سفر بلٹ پروف جیکٹ اور گاڑی استعمال کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے اور گاڑی کا سن روف کھول کر ہجوم سے مخاطب نہ ہوں صرف اتنا ہی نہیں امیدوار مجمع کو بھی قریب نہ آنے دیں۔
میڈیا کے لئے بھی خاص ہدایات جاری کی گئیں ہیں جبکہ میڈیا کو بغیر تصدیق کے قریب نہ آنے دیں کیونکہ کیمرہ اور مائیک دہشتگردی کیلئے استعمال ہو سکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ امیدوارعبدالعلیم خان اورایاز صادق دوران سفر پل، موڑ،جھاڑیوں اورٹریفک سگنل کے قریب بھکاری اور اخبار فروشوں تک کو قریب نہ آنے دیں۔ ضمنی انتخاب کی تیاریاں بھی شروع ہوگئیں، ضمنی انتخابات کے لئے فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپر کی چھپائی کا کام شروع کردیا گیا.
ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپر کی ترسیل کا کام بھی فوج کی نگرانی میں کیا جائے گا.