جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

این اے 122: انتخابی نتائج کالعدم اور ایازصادق کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بائیس کے ضمنی انتخابات کے نتائج اور ن لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق کی نااہلی کے لئے الیکشن ٹربیونل میں ایک مرتبہ پھر درخواست دائر کردی گئی۔

انتخابی عذرداری اسی حلقہ سے عوامی تحریک کے ناکام امیدوار اشتیاق چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ ن لیگ نے اپنے امیدوار سردار ایاز صادق کو جتوانے کےلئے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا۔

این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں بھی متعدد بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں اور ووٹر لسٹیں تبدیل کرنے کے ساتھ ایسے غیر قانونی اقدامات کئےگئے جن کی وجہ سےنتائج پر اثر پڑا۔

وفاقی وزراء نے کھلم کھلا دھاندلی کرتے ہوئے ووٹرز کو طرح طرح کے لالچ دئیے.انتخابات کے روز ووٹرز لسٹیں تبدیل کر کے تکنیکی دھاندلی کی گئی۔

بعض پولنگ اسٹیشنز پر اپنے پولنگ ایجنٹس کو تاخیر سے پہنچایا، جس سے پولنگ کا عمل بروقت شروع نہ ہو سکا اور سینکڑوں ووٹرز ووٹ کا حق استعمال کئے بغیر گھروں کو واپس چلے گئے۔

اس انتخابی دھاندلی کرنے پر انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے جبکہ سردار ایاز صادق کو بھی نااہل قرار دیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں