پنجاب حکومت نے لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کو ملتوی کرنے کی درخواست دے دی۔
کالعدم جماعت کے احتجاج کے پیش نظر پنجاب حکومت نےالیکشن کمیشن کوخط لکھا ہے جس میں این اے133 لاہور کا انتخاب ملتوی کرنےکی درخواست کی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ لاہورمیں احتجاج کےباعث امن وامان کی صورتحال ابتر ہےاس لیے حالات معمول پرآنےتک این اے 133 کا الیکشن ملتوی کیاجائے۔
خط کے مطابق پولیس اور انتظامیہ احتجاج کےباعث ضمنی الیکشن کی تیاری سےقاصر ہیں اور 19 نومبرکوخادم رضوی کی پہلی برسی پر حالات کشیدہ ہو سکتےہیں۔
الیکشن کمیشن نے این اے 133کا انتخابی شیڈول جاری کر دیا ، جس کے مطابق حلقہ این اے 133 میں 5دسمبر بروز اتوار پولنگ ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ووٹرز کی سہولت کیلئے اتوارپولنگ ڈے کے طور پر مقرر کیا گیاہے، حلقے کے عوام بلا خوف و خطر ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشنز پر آئیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ آفیسر کو اہم ہدایات دیتے ہوئے کہا کہانتخابی عملہ فرائض کی انجام دہی میں اثر و رسوخ کو ملحوظ خاطرنہ لائے، جانبداری کی صورت میں سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا اور انتخابات کےانتظام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
خیال رہے مسلم لیگ (ن) لاہور کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کی وفات کے بعد یہ نشست خالی ہو ئی تھی، این اے 133 کی نشست پر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان کڑا مقابلہ ہوگا۔