اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

این اے 133 ضمنی انتخابات: جمیشد اقبال کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے این اے 133 ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار جمیشد اقبال کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے طے شدہ اصولوں کی تشریح نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 133 ضمنی انتخابات میں الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے تحریک انصاف کے امیدوار جمیشد اقبال کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

جج الیکشن ٹربیونل جسٹس شاہد جمیل خان نے 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ ماضی میں جن قانونی اصولوں کی تشریح کرچکی ہے الیکشن ٹربیونل اس کی مزید تشریح کرنے کا مجاز نہیں ، جمیشد اقبال چیمہ کی اپیل کو مسترد کیا جاتا ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزرا کے وکیل نے بتایا کہ تجویز کنندہ کی والدہ اور بھائی کا ووٹ این اے 133 میں ہے ۔تجویز کنندہ بھی ان کے ساتھ اسی رہائش گاہ پر رہتا ہے ۔

تحریری فیصلے کے مطابق اعتراض کنندہ کے وکیل نے بتایا کہ تجویز کنندہ کا ووٹ این اے 130 میں ہے، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق تجویز کنندہ کا تعلق متعلقہ حلقے سے ہونا لازمی ہے۔

جمیشد اقبال چیمہ نے ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف ٹربیونل سے رجوع کررکھا تھا تاہم الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے اپیل مسترد کردی تھی۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں