ملتان: این اے 148 ملتان کے نظر ثانی شدہ فارم 47 میں یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں کی لیڈ مزید کم ہوکر104 رہ گئی۔
تفصیلات کے مطابق این اے 148 ملتان سے نظر ثانی شدہ فارم 47 جاری کردیا گیا، جس کے تحت یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں کی لیڈ مزید کم ہوکر ایک سو چار رہ گئی ہے۔
نئے جاری شدہ فارم میں بتایا گیا کہ یوسف رضاگیلانی نے 68 ہزار انسٹھ ووٹ لیے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ تیمور ملک 67 ہزار نو سو پچپن ووٹ ہیں۔
تیمورملک کا کہنا ہے نیا فارم فورٹی سیون جاری کرنے سے پہلے مجھے یا میرے کسی ایجنٹ کو اطلاع نہیں دی گئی۔
علی قاسم گیلانی کا بھی کہنا تھا کہ نیا فارم جاری کرنے سے پہلے ہمیں بھی اطلاع نہیں دی گئی، رابطہ کرنے پر بتایاگیارزلٹ میں کچھ غلطیاں تھیں جنہیں اب دور کیا گیا ہے۔