جمعہ, دسمبر 20, 2024
اشتہار

این اے 164 پر (ن) لیگ کامیاب، آزاد امیدوار نے نتائج عدالت میں چیلنج کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 164 بہاولپور کے انتخابی نتائج کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

انتخابی نتائج پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار اعجاز گڈن نے چیلنج کیے۔ انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ آر او نے فارم 45 کے برعکس فارم 47 جاری کیا۔

الیکشن کمیشن کے فارم 47 کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے میاں ریاض حسین نے 69 ہزار 365 ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار اعجاز گڈن 67 ہزار 750 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

- Advertisement -

قومی اسمبلی کے حلقوں کے غیر حمتی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 100 نشستیں حاصل کیں جبکہ مسلم لیگ (ن) 71 نشستیں لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے 54 نشستیں حاصل کیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ 17 نشستوں سے کامیاب قرار پائی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں