جام پور: این اے 193 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 193 کے ضمنی الیکشن کے تمام 237 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلئے ہیں۔
غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محسن لغاری 90ہزار392ووٹ لےکرکامیاب ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں۔ نون لیگ کے عمارلغاری 55218 ووٹ لیکردوسرے نمبرپر رہے جبکہ پی پی پی کےاخترحسن 20074 ووٹ لیکرتیسرےنمبرپر رہے۔
غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے193ضمنی انتخاب میں ووٹرٹرن آؤٹ 47.15فیصد رہا۔
پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی پر جام پور کے عوام نے خوب جشن منایااور ڈھول کی تھاپ پر رقص وبھنگڑے ڈالےاور ایک دوسرے کو مٹھائی بھی کھلائی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں تین لاکھ 79 ہزار 204 رجسٹرڈ ووٹرز تھے جن کیلیے 237 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے جن میں سے انہتر کو حساس قرار دیا گیا۔
پولنگ کیلیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے 2500 سے زائد پولیس اہلکار و افسران ڈیوٹی انجام دی جب کہ پاک آرمی اور رینجرز کے جوان پولیس کی مدد کے لیے ساتھ موجود رہے۔
پولنگ اسٹیشن میں موبائل لے جانے پر مکمل پابندی عائد تھی۔
مذکورہ نشست پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
جامپور -NA-193
مختلف پولنگ کیمپس کا دورہانشاءاللہ پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی
مخالفین کو عوام مسترد کرچکی ہے جیت عمران خان کی ہوگی جیت پاکستان کی ہوگی
پی ٹی آئی کے تمام پولنگ کیمپس پر عوام کا رش pic.twitter.com/6bxLqVQcf6
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) February 26, 2023
پولنگ کے دوران مختلف علاقوں میں سیاسی کارکنان کے درمیان جھگڑوں کی خبریں موصول ہوتی رہیں، گورنمنٹ ہائی اسکول مستوئی والا کوٹلہ مغلاں میں ووٹنگ کےدوران جھگڑے کے دوران 4 افراد زخمی ہوئے۔ جہاں پی ٹی آئی اور نون لیگی کارکنان آمنے سامنے ہوئے۔
پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے گنتی کے وقت دھاندلی کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جام پور میں لوگوں کی کھڑی فضل کو تباہ کردیا گیا ہے، ہمارے تمام یو سی چئیرمینز پر ایف آئی آر کاٹی گئیں اور اب گنتی کے وقت دھاندلی کاخدشہ ہے۔
جمشید اقبال چیمہ کا کہنا تھا کہ دھاندلی سے باز آجائیں ورنہ ملک خانہ جنگی کی طرف چلاجائے گا۔