ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا۔

عمر کوٹ کے تمام 498 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور ایک لاکھ 48 ہزار 965 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں۔

اپوزیشن امیدوار لال مالھی 74 ہزار 515 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پیپلزپارٹی کے جیالوں کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے اور مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ  صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہی۔

حلقے میں مجموعی طور  پر 18امیدوار مد مقابل تھے، ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور جی ڈے اے کے حمایت یافتہ امیدوار لال چند مالھی میں سخت مقابلہ متوقع تھا۔

یاد رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلزپارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں