اشتہار

کراچی کے حلقے این اے 237 میں ضمنی انتخاب

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 میں پریزائیڈنگ افسران کی تعداد 194، پولنگ افسران کی تعداد 748، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کی تعداد 748 ہے۔

حلقہ این اے 237 میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 699 ہے، خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 786 ہے، مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار 913 ہے۔

حلقے میں 194 پولنگ اسٹیشنز تشکیل دیے گئے ہیں، مرد اور خواتین کی مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 194 ہے، پولنگ بوتھس کی تعداد 748 ہے، خواتین ووٹرز کے پولنگ بوتھ 365 اور مرد ووٹرز کے بوتھ 383 ہیں۔

- Advertisement -

انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 112 ہے، حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 82 ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 237 میں مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدوار سمیت 11 امیدوار مدمقابل ہیں۔

این اے 237 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران احمد خان نیازی، پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ، پاک سر زمین پارٹی کے محمد عامر شیخانی، تحریک لبیک پاکستان کے سمیع اللہ خان سمیت 11 امیدوار مد مقابل ہیں۔

حلقے میں آزاد امیدواروں میں ارشاد علی، جمیل احمد خان، خالد محمد علی، نعمان عبداللہ شامل ہیں، جب کہ ایک امیدوار محمد اسماعیل نے 10 اکتوبر کو الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ این اے 237 کی نشست پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جمال احمد خان کے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں قومی اسمبلی اور صوبائی حلقوں میں 16 اکتوبر کو ضمنی الیکشن کے میدان سجیں گے، یہ ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کے بعد کروائے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں