تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

این اے 245 ضمنی انتخاب: ڈاکٹر فاروق ستار بھی میدان میں آگئے

کراچی: این اے دو سوپینتالیس کے ضمنی انتخاب کے لئے زبردست گہما گہی دیکھی جارہی ہے، جہاں ڈاکٹر فاروق ستار سمیت کئی نامور سیاستدانوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پی آئی بی کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے، ڈاکٹر فاروق ستار کا فارم سابق ایم این اے ڈاکٹر نگہت شکیل نےجمع کرایا، تجویز کنندہ میں عبدالطیف اور تائید کنندہ عمرفاروق تھے۔

ڈاکٹرفاروق ستار نے سال دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں اسی حلقے سے ایم کیو ایم پاکستان کے پلیٹ فارم سے حصہ لیا تھا تاہم انہیں مرحوم عامر لیاقت کے ہاتھوں کم وبیش 20 ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

ادھر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بھی تین امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرادئیے، ایم کیوایم امیدواروں میں ڈاکٹر شہاب امام،افشاں قمبر اور کرن مسعود شامل ہیں، پیپلز پارٹی کی طرف سے بھی تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، فارم جمع کرانے والوں میں محمد دانش خان،فرخ نیاز تنولی اور قمر احمد خان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 245 ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا امیدوار کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

پاکستان مسلم لیگ نون نے بھی اس حلقے سے پنجہ آزمائی کا فیصلہ کیا ہے اور پارٹی ٹکٹ اسد عثمانی کو دیا، اسد عثمانی کراچی میں مسلم لیگ کے اہم رہنما تصور کئے جاتے ہیں، اسی طرح مہاجر قومی موومنٹ کے محمد شاہد، ٹی ایل پی کے عبدالواحد نے بھی نامزدگی فارم جمع کرادیا ہے ساتھ ہی اب تک ایک امیدوار محمد شاہ رخ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

واضح رہے کہ آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز ہے، مذکورہ نشست پی ٹی آئی رہنما اور معروف اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -