جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

این اے 249؛ دوبارہ گنتی سے متعلق درخواستوں پر اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی سے متعلق درخواستوں کو پایہ تکمیل ‏تک پہنچانے کے لئے الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ عید تعطیلات کے دوران الیکشن کمیشن ‏سندھ کا دفتر کھلا رہے گا اور دفتری امور نمٹانے کے لئے ضروری اسٹاف آفس میں موجود رہے گا۔

الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل کرنے کے ‏لئےکیا، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے سندھ کےدفاتر میں عید تعطیلات ختم کرنےکا ‏نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ این اے249 کے ڈسڑکٹ ‏ریٹرننگ افسر، ریٹرننگ افسرکا دفترعیدتعطیلات میں کھلا رہےگا۔

- Advertisement -

دوسری جانب این اے249 ضمنی انتخاب مین ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج دوسرے روز ‏بھی جاری رہی، اب تک 70 پولنگ اسٹیشنزکی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی امیدوار قادرخان مندوخیل کے142ووٹ مسترد ہوئے،مسلم لیگ ن ‏کےامیدوارمفتاح اسماعیل کے211،کالعدم ٹی ایل پی کے228،پی ایس پی کےمصطفیٰ کمال ‏کے77ووٹ مسترد ہوئے جبکہ ‏
پی ٹی آئی امیدوار امجدآفریدی کو34ووٹ اضافی مل گئے، اس کے علاوہ ایم کیو ایم کےحافظ ‏مرسلین کے167ووٹ مسترد قرار پائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں