بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

این اے 249: امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی کا دوسرا مرحلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔

تفصلات کے مطابق مفتاح اسماعیل اور عام لوگ اتحاد کے رحمت اللہ وزیر کے کاغذات نامزدگی اسکروٹنی کے لیے منظور جبکہ آزاد امیدوار زنیرہ رحمان کے کاغذات مسترد ہوگئے۔

تائید کنندہ کے دستخط کی تصدیق نہ ہونے کے باعث کاغذات مسترد ہوئے۔

خیال رہے 25 مارچ تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، آراو کے فیصلوں کے خلاف اپیل جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 مارچ ہے، ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل کے فیصلوں کی آخری تاریخ 5 اپریل مقرر ہے۔

این اے 249: پی ٹی آئی کی ایم کیو ایم سے امیدوار دستبردار کرانے کی درخواست

کاغذات نامزدگی 7 اپریل تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔ امیدواروں کو انتخابی نشان 8 اپریل کو الاٹ کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 29 اپریل کو ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں