قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 261 قلات میں بازی پلٹ گئی۔
جےیو آئی کے عبدالغفور حیدری کی کامیابی جیت گئے جب کہ اختر مینگل کو شکست ہو گئی۔ الیکشن کمیشن نے عبدالغفور حیدری کی کامیابی کا فارم انچاس جاری کر دیا۔
جےیوآئی رہنما اکتیس ہزار سات سو تیرہ ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ سردار اخترمینگل ستائیس ہزار چار سو پینسٹھ ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر۔
پی بی اکتیس واشک میں جےیوآئی کے میرزاہد علی کامیاب ہوئے جب کہ ن لیگ کے میرمجیب الرحمان دوسرے نمبر پر رہے۔ الیکشن کمیشن نے میرزاہد علی کی کامیابی کا فارم انچاس جاری کردیا۔
پی پی رہنما سرفرازبگٹی کی وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد ہونےسے متعلق خبروں کی تردید کردی اور کہا افواہیں چل رہی ہیں،ابھی تک کچھ کنفرم نہیں۔
بلوچستان اسمبلی کے تمام اکاون نشستوں کے نتائج بھی آگئے، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ف گیارہ ، گیارہ نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
ن لیگ دس سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، چھ نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، بی اے پی نے چار، نیشنل پارٹی نے تین جبکہ اے این پی نے دونشستیں جیت لیں۔