اشتہار

این اے 44 پر ضمنی انتخاب: علی امین گنڈاپور کے بھائی کے کاغذات نامزدگی جمع

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 پر ضمنی الیکشن کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

وزیراعلیٰ بننے کے بعد علی امین گنڈا پور نے این اے چوالیس کی نشست چھوڑی تھی ، فیصل امین گنڈا پور نے آزاد حیثیت سے کاغذات جمع کرائے۔

- Advertisement -

فیصل امین گنڈا پور کا کہنا ہے الیکشن کمیشن نے ابھی تک پی ٹی آئی کی پارٹی حیثیت بحال نہیں کی، اسی وجہ سے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

خیال رہے ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے۔

قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کی 12 نشستوں ، خیبرپختونخوا اسمبلی کی 2، بلوچستان اسمبلی کی 2 اور سندھ اسمبلی کی 1 نشست پرضمنی انتخابات ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں