اشتہار

این اے 56 راولپنڈی میں دلچسپ معرکہ ، شیخ رشید اور حنیف عباسی آمنے سامنے

اشتہار

حیرت انگیز

8 فروری کے عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کے امیدوار پوری آب و تاب کے ساتھ میدان میں اتر چکے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد این اے 56 راولپنڈی سے الیکشن لڑ رہے ہیں ، ماضی میں اس حلقے کو این اے 60 کے نام سے جانا جاتا تھا۔

اس حلقے میں دلچسپ معرکہ دیکھنے کو مل سکتا ہے، یہاں شیخ رشید کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی سے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافت شہرریاض بھی میدان میں ہے۔

- Advertisement -

این اے 56 راولپنڈی کے امیدواروں کی فہرست

شہریار ریاض 2013 کے انتخابات میں ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے پارٹی سے دلبرداشتہ ہوگئے تھے اور 2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

اس سے قبل وہ 2008 میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر راولپنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

سال 2018 کے انتخابات میں بھی حنیف عباسی اور شیخ رشید آمنے سامنے تھے اور شیخ رشید کو پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی تاہم حنیف عباسی کو ایفیڈرین کوٹہ کیس میں 25 سال سزا سنائے جانے کے بعد جیل بھیج دیا گیا تھا۔

اب کی بار صورتحال برعکس ہے،حنیف عباسی بہتر پوزیشن میں نظر آ رہے ہیں، وہ اپنے حلقے میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور شیخ رشید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں