اشتہار

NA 67 حافظ آباد : ن لیگ کی سائرہ افضل تارڑ آزاد امیدوار سے پیچھے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کی جانب سے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کی تازہ ترین اپڈیٹ کی فراہمی کا تسلسل بھی برقرار ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے علاقے حافظ آباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67میں 90 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار سائرہ افضل تارڑ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار انیقہ مہدی سے پیچھے ہیں۔

- Advertisement -

آزاد خاتون امیدوار انیقہ مہدی 35751 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ان کی مدمقابل سائرہ افضل تارڑ 31640ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستند اور تازہ ترین نتائج ناظرین تک پہنچانے کی روایت کو برقرار رکھا ہے، ملک بھر سے اے آر وائی نیوز کو ابتدائی نتائج موصول ہو رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں