پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

این اے 75 ڈسکہ: انتخابی مہم کے دوران فائرنگ، یوسی چیئرمین کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

ڈسکہ : ن لیگی رہنما کے محافظ نے انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کا مقدمہ درج کرادیا، جس میں یوسی چیئرمین اقبال راں سمیت 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این 75 ڈسکہ میں انتخابی میدان سجنے میں ابھی وقت ہے لیکن انتخابی مہم کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ شب انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کا افسوس نام واقعہ پیش آیا، کسوالہ میں فائرنگ کا مقدمہ تھانہ ستراہ میں درج کرایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقدمہ ن لیگی رہنما جمیل اشرف کے محافظ کی مدعیت میں درج کیا گیا، گارڈ نے ایف آئی آر میں یوسی چیئرمین اقبال راں سمیت 15 افراد کو نامزد کیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ کسوالہ میں فائرنگ سے علاقے اور عوام میں شدید خوف و ہراس پھیلایا گیا، یوسی چیئرمین اقبال راں کی ایما پر 14 افراد نے فائرنگ کی۔

یوسی چیئرمین اقبال راں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز نے ہم پر فائرنگ کی اور مقدمہ بھی ہم پر درج کرادیا، الیکشن کمیشن ہم پر فائرنگ کا نوٹس لے۔

اقبال راں نے مؤقف اپنایا کہ ن لیگیوں کی فائرنگ پر جان بچانے کےلیے جوابی فائرنگ کی۔

 گزشتہ  کسووال میں ن لیگ کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) کی آمد پر ہوائی فائرنگ کی گئی  تھی اور  معلومات کے مطابق ایک شخص کو اغواء بھی کیا گیاتھا۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 75 کےضمنی انتخاب میں ری پولنگ 10 اپریل کو ہوگی۔

مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین نے الزام لگایا ہےکہ  ہوائی فائرنگ پی ٹی آئی کے کارکنان نےکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں