بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ریٹرننگ افسر نے این اے 75 کا نتیجہ روک لیا

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: مسلم لیگ (ن) کی درخواست منظور، این اے 75 کا نتیجہ روک دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر این اے 75 کے مطابق حلقے کا نتیجہ روک لیا گیا ہے، ریٹرننگ افسرنے ریفرنس چیف الیکشن کمشنر کو بھجوادیا ہے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نےصوبائی الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صبح تک این اے 75 میں ووٹوں کی گنتی کاعمل مکمل نہ ہوسکا، اکیس پولنگ اسٹیشنز کا عملہ فارم45لیکرصبح آراو آفس پہنچا، آراو آفس پہنچنے والے عملےمیں خواتین بھی شامل تھیں۔

اس موقع پر نون لیگ کی جانب سے احسن اقبال، جاویدلطیف،ع ظمیٰ بخاری اور عطاتارڑ ریٹرننگ افسر کے آفس میں موجود رہے جبکہ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈاراور علی اسجد ملہی بھی آر اوآفس میں موجود رہے۔رات گئے این اے75ڈسکہ کے360میں سے241پولنگ اسٹیشنزکا نتیجہ آیا تھا، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق نون لیگ کی نوشین افتخار68539ووٹ لےکرپہلےنمبر پر تھیں جبکہ پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی65356ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے تھے۔

بعد ازاں مسلم لیگ ن نے این اے75 کانتیجہ روکنےکی درخواست دائر کی، درخواست لیگی امیدوار نوشین افتخار کی جانب سے دائر کی گئی، اپنی درخواست میں لیگی امیدوار نے الزام عائد کیا کہ 33لاپتہ پولنگ اسٹیشن کےنتائج کی تحقیقات کرائی جائے اور تحقیقات مکمل ہونےتک نتائج کااعلان نہ کیاجائے۔

ادھر احسن اقبال نے دعویٰ کیا تھا کہ این اے75پر ریٹرننگ افسر نےانتخابی نتائج روک دئیے ہیں، لیگی رہنما نے الزام عائد کیا کہ شہر کے چھتیس پولنگ اسٹیشنزپرپولنگ گھنٹوں بند رکھی گئی، ڈسکہ ضمنی الیکشن مشکوک ہوگیا، پی ٹی آئی نے دھاندلی کی کوشش کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں