ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پی ڈی ایم جلسوں میں آئین کیخلاف ہرزہ سرائی پر مذمتی قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں پی ڈی ایم جلسوں میں آئین کے خلاف ہرزہ سرائی پرمذمتی قرارداد منظور کرلی گئی، وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم جلسوں میں ایوان کی قراردادوں کی دھجیاں اڑائی گئیں اور آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ڈی ایم جلسوں میں آئین کیخلاف ہرزہ سرائی پر مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی ، مذمتی قرارداد مرادسعید کی جانب سے پیش کی گئی ۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم جلسوں میں ایوان کی قراردادوں کی دھجیاں اڑائی گئیں، پی ڈی ایم جلسے آئین کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتا ہوں، پی ڈی ایم کے جلسوں میں آئین پاکستان کی توہین کی گئی۔

مراد سعید کاکہنا تھا کہ ان کی سنجیدگی کا عالم دیکھیں پرسوں ناموس رسالت پر قرارداد آناتھی ، آج پشاور سانحہ پر قرارداد آنے والی تھی اس پربھی ان کی سنجیدگی دیکھیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پشاور میں سانحہ پیش آیا اپوزیشن نےاس پر بھی سیاست شروع کردی ہے ، پی ڈی ایم جلسے میں تقریر کی گئی پاک افغان سرحدسےباڑ اکھاڑ پھینکیں گے، سرحد پر باڑ کے بعد سے ہمارا پاکستان محفوظ ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف کورونا بحران اور دوسری طرف ان لوگوں نے سیاست کی جبکہ فیٹف قانون سازی پران لوگوں نےاین آر او مانگا، جسےایوان نے مسترد کیا۔

مراد سعید نے کہا کہ ملک کے خلاف بیانات کی مذمت کرتے ہیں، بلوچستان کے جلسے سےمتعلق قوم کے سامنے حقائق رکھے تھے، مجب پاکستان کوناپاک نظروں سے دیکھا گیاتو دنیا نے دیکھا منہ کی کھانی پڑی، کوئٹہ جلسے میں آزادبلوچستان کا نعرہ لگا ایوان اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتاہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ لعنت بھیجتا ہوں ایسے لوگوں پرجنہوں نے آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا ، مزار قائد کا ایک احترام تھا انھوں نے جوکیا اس پر شرم آنی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ہم کون ہوتے ہیں قوم کا پیسہ معاف کرنے والے، قطری خط تو آپ نے پیش کیا ،ملک کا اس سے کیا تعلق ، اجیت دوول کا بیان ہے، پاکستان میں فسادات کرائے جائیں گے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ تحریر این آر او نہیں ملا توکیا تم ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کرو گے، عمران خان کے آنے کے بعد ایک سال میں 3 بارعالمی سطح پرکشمیر پربحث ہوتی ہے، ختم نبوت ﷺپرہمیشہ مسلمانوں کی دل عزاری ہوتی تھی، پاکستان یہ مقدمہ عالم دنیا کے سامنے تک لیکر گیا۔

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ ان کا مسئلہ این آراو ہے جس کی ہم نے تردید کی تھی، جتنی کوشش کرنی ہے کرو ،این آر او نہیں ملے گا، لندن میں بیٹھا سرٹیفائیڈ چور ہےاس کی کوئی اوقات نہیں، ان سے کہتاہوں آپ پاکستان کےخلاف سازشوں کا حصہ نہ بنیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل سامنے رکھے ہیں، میں امید کرتاہوں اس بیانیہ کو مسترد کریں گے ، بھارت،اسرائیل سازشیں کررہا ہےامید ہےکوئی نادانی میں مہرے کاکردار ادا نہیں کرے گا، اللہ پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے گا،دشمن کےعزائم خاک میں ملائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں