اسلام آباد : قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کا وقت ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا، قومی اسمبلی اجلاس آج تین بجے سہ پہر جبکہ سینیٹ کا اجلاس شام 5 بجے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت ہوا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم سینیٹ اجلاس میں آج لائے جانے کا امکان ہے۔
- Advertisement -
آئینی ترمیم کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس کئی بار تبدیل ہوا، رات 7 بجے بلایا گیا اجلاس کا وقت ساڑھے 9 بجے کیا گیا، جو رات گئے شروع ہوا۔
اس سے قبل سینیٹ کا اجلاس جو دن کے 12 بجے ہونا تھا، اس کا وقت 3 بجے، شام ساڑھے 6 بجے اور پھر رات 8 بجے رکھا گیا تھا اور اب پھر سینیٹ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔