منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل مؤخر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھانے کیلئے دانیال چوہدری کا بل مؤخر کردیا گیا، بیرسٹر گوہر نے نجی رکن کی جانب سے بل پیش کرنے کی مخالفت کی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کا بل ایوان میں پیش کیا گیا۔

قومی اسمبلی میں بل حکومتی رکن دانیال چوہدری نے پیش کیا ، بل کا مقصد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17سےبڑھا کر 23کرنا ہے۔

- Advertisement -

دانیال چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ میں زیرالتواکیسز کی تعداد54ہزارسےزائدہے، گزشتہ دنوں ایک کیس میں34سال بعدایک شخص کی باری آئی، عدلیہ میں کیسز کا بیک لاگ ہے یہ مقدمات بوجھ ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے نجی رکن کی جانب سے بل پیش کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پرائیوٹ ممبر ڈے کے موقع پر یہ بل پیش نہیں ہو سکتا، ججز کی تعداد صرف حکومت بڑھا سکتی ہے اور ججز کی تعداد میں اضافے کا بل کوئی نجی رکن پیش نہیں کر سکتا، اس طرح کا اہم بل صرف حکومت پیش کر سکتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں 90دن کی چھٹیاں ہو تی ہیں، ہماری سپریم کورٹ 155دن کام کرتی ہے جبکہ بھارتی سپریم کورٹ 190دن سالانہ کام کرتی ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ ججز کی تعداد بڑھانےکی ضرورت ہےیانہیں اس پربحث ہونی چاہئے ، حکومت بھی اس معاملے کو دیکھےگی، ججزکی تنخواہیں چارجڈایکسپنڈیچرہے، ہماری آبادی25کروڑاورسپریم کورٹ کے ججز17ہیں، برطانیہ میں ساڑھے6کروڑکی آبادی پر12ججزہیں۔

وزیرقانون نےسپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل مؤخر کرنے کی تجویز دی ، جس پر قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل مؤخر کر دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں