تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سولر پینل کی درآمد اور مقامی سپلائی پر سیلز ٹیکس ختم

وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل مالی سال 2022-23 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کررہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سولر پینل کی درآمد اور مقامی سپلائی پر سیلز ٹیکس ختم کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو سو یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین سولر پینل خریداری کے لیے قرض لے سکیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ زرعی صنعتوں کی مشینری، آلات، سازوسامان پر کسٹم ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے۔

نان فائلر کے گاڑی خریدنے پر ٹیکس عائد

وزیر خزانہ نے کہا کہ نان فائلرکے گاڑی خریدنے پر ٹیکس شرح بڑھا کر 200 فیصد کردی گئی ہے اور کمپنیوں، ایسوسی ایشن آف پرسنز کی سالانہ آمدنی 3 کروڑ ہے تو 2فیصد ٹیکس ہوگا۔

مفتاح اسماعیل کے مطابق 1600 سی سی سے زائد گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس شرح بڑھائی جارہی ہے بینکنگ کمپنیوں پر ٹیکس کی موجودہ شرح 39 سے بڑھا کر 42 فیصد کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بینکنگ کمپنیوں پرعائد 42 فیصد ٹیکس میں سپر ٹیکس شامل ہے۔

علاوہ ازیں خودکوغیررہائشی پاکستانی ظاہرکرنیوالےجوبیرون ملک ٹیکس نہیں دیتے پاکستان میں ٹیکس دیناہوگا.

کریڈٹ، ڈیبٹ، پری پیڈکارڈز سے بیرون ملک ادائیگی پر فائلر کیلئے ایڈوانس ودہولڈنگ ٹیکس ایک فیصد عائد کیا جائے گا، کریڈٹ، ڈیبٹ، پری پیڈ کارڈزسے بیرون ملک ادائیگی پر نان فائلرکیلئے ایڈوانس ود ہولڈنگ ٹیکس 2 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔

Comments

- Advertisement -