جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

اراکین قومی اسمبلی کے لیے الوداعی ڈنر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اراکین قومی اسمبلی کو آج الوداعی ڈنر دیا جائے گا، اراکین کو گزشتہ رات دعوت نامے بھی ارسال کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کا آج آخری دن ہے، پندرہویں قومی اسمبلی کا آخری اجلاس آج ہوگا، جس میں ایم این ایز کو گروپ فوٹو اور الوداعی ڈنر میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اراکین قومی اسمبلی کو الوداعی ڈنر کے باقاعدہ دعوت نامے بھی ارسال کیے گئے، یہ دعوت نامے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھجوائے گئے ہیں۔ اراکین قومی اسمبلی کا گروپ فوٹو سیشن آج شام ساڑھے پانچ بجے ہوگا جب کہ الوداعی ڈنر رات ساڑھے سات بجے ہوگا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ پندرہویں قومی اسمبلی کا آخری اجلاس آج ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس میں پانچ نکات شامل ہیں، دو بجے شروع ہونے والے اجلاس سے وزیر اعظم الوداعی خطاب کریں گے اور شام ساڑھے پانچ بجے ارکان کا گروپ فوٹو سیشن ہوگا، وزیر اعظم آج اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے سمری بھی صدر مملکت کو ارسال کر دیں گے۔

پندرہویں قومی اسمبلی کا آج آخری اجلاس ، وزیرا عظم الوداعی خطاب کریں گے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام ساڑھے پانچ بجے ہوگا، اجلاس کی صدارت اسپیکر راجا پرویز اشرف کریں گے، اجلاس میں امن و امان اور خارجہ پالیسی معاشی صورت حال پر بحث ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں