تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

قومی اسمبلی میں ملک میں انتشارپھیلانے، سرکاری اور فوجی تنصیبات پر حملوں کیخلاف قرارداد منظور

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں ملک میں انتشارپھیلانے ، سرکاری اور فوجی تنصیبات پرحملوں کیخلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، ایم کیو ایم پاکستان کےصابرقائم خانی نے ملک میں انتشارپھیلانے سرکاری اور فوجی تنصیبات پرحملوں کیخلاف قرارداد پیش کی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ملک میں انتشارپھیلانےسرکاری،فوجی تنصیبات پرحملوں کیخلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ مذکورہ سیاسی جماعت اوررہنماؤں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے دفاعی اداروں کیخلاف غداری اور بے بنیادالزامات کی مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ شہیدوں کی یادگاروں کی بےحرمتی پرشرپسند عناصر کو سزا دی جائے اور شرپسند عناصر کا مستقبل میں قلع قمع کرنے کی قانون سازی کی جائے، ایوان اپنی بہادر افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس میں جناح ہاؤس،جی ایچ کیوو دیگر سرکاری املاک پرحملوں کیخلاف مذمتی قرارداد بھی منظور ہوئی، قرارداد رکن پی ٹی آئی وجیہہ قمرکی جانب سے پیش کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -