اسلام آباد : قومی اسمبلی میں نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈکاؤنٹرفنانسنگ آف ٹیررازم اتھارٹی قائم کرنےکابل منظور کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔
وزیر مملکت حناربانی کھر نے نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈکاؤنٹرفنانسنگ آف ٹیررازم اتھارٹی قائم کرنےکابل پیش کیا۔
- Advertisement -
قومی اسمبلی میں نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیررازم اتھارٹی قائم کرنے کا بل منظور کرلیا گیا ، بل کے حوالے سے حنا ربانی کھر نے بتایا کہ وزیراعظم اس اتھارٹی کے سربراہ ہوں گے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب،ڈی جی ایف آئی اے ، ڈی جی نیکٹا اور صوبائی چیف سیکرٹریز ممبران ہوں گے، اتھارٹی کا مقصد وفاق اور صوبائی اینٹی منی لانڈرنگ ایجنسیزکومربوط بنا کر یکجا کرنا ہے۔