تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

قومی اسمبلی کے اجلاس میں گھمسان کا رن، اضافی نفری طلب

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بجٹ کے بعد ہونے والے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن اراکین نے شور شرابہ کیا اور ایک دوسرے پر بجٹ دستاویزات پھاڑ کر پھینکیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وقفےکے دوران کتابوں کی جنگ ہوئی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے پر بجٹ کی کتابیں پھاڑ کر پھینکیں۔

ایوان کے ماحول میں کشیدگی دیکھ کر اسیپکر قومی اسمبلی نے دوسری بار کارروائی کو کچھ دیر کے لیے معطل کرنے کا اعلان بھی کیا۔

ایوان میں کشیدگی بڑھتی کشیدگی اور اراکین کے درمیان ہاتھا پائی کے خدشے کو دیکھتے ہوئے  قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے سینیٹ سیکریٹریٹ سے رابطہ کیا اور صورت حال سے نمٹنے کے لیے مدد طلب کی۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے درخواست پر اضافی سارجنٹ ایٹ آرمزکی خدمات قومی اسمبلی کو دیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ ’قومی اسمبلی میں لڑائی کا آغاز رکن اسمبلی علی گوہربلوچ کےنعروں سے ہوا، ن لیگی ارکان اسمبلی نے پارلیمانی اقدارکو بالائے پشت ڈال کر غلط زبان استعمال کی، جس پر نوجوان اراکین اسمبلی جذباتی ہوئے اور پھر بجٹ کی کتابیں پھینکنے کا سلسلہ شروع ہوا۔

 

Comments

- Advertisement -