اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

’عدم اعتماد غیرملکی سازش ہے، ناکام ہوگی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد غیرملکی سازش ہے ناکام ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کا حصہ رہے انہوں نے اسلام کے لیے کیا کیا؟ وہ نواز شریف، زرداری کے ساتھ مل کر کونسا اسلام لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا ایک ہی بات پر غصہ ہیں کہ وہ اقتدار سے باہر ہیں، وہ بتائیں اسلام چاہیے یا اسلام آباد، جب تک عوام ساتھ ہیں انہیں کرسی نصیب نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

اسد قیصر نے کہا کہ اب یہ عدم اعتماد لے آئیں گے، ہمارے ممبر ایسے نہیں جو اپنا ضمیر بیچیں، ہمارے ممبر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، کل عمران خان کی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ”پانچ پانچ سیٹوں والے وزارت اعلیٰ کیلیے بلیک میل کر رہے ہیں“

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم آزاد خارجہ پالیسی چاہتے ہیں، عمران خان پہلی بار آزاد خارجہ پالیسی لائے ہیں، ہماری دشمنی کسی کے ساتھ نہیں، نہ امریکا سے دشمنی ہے اور نہ ہی روس سے دشمنی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ووٹ خریدنے کا بازار گرم رکھا ہے، اپوزیشن نے بلیک میلنگ شروع کی ہوئی ہے، اپوزیشن جتنا مرضی پیسے لگائے، وزیر اعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد عمران خان کے لیے اطمینان کی تحریک ہوگی، یہ جتنی چاہیں مرضی پیسے لگائے عمران خان اپنا ٹائم پورا کریں گے، اپوزیشن کے ضمیر فروش ہے یہ مال بنانے کے لیے آ رہئ ہیں، میری دعا ہے کہ خوش اسلوبی سے یہ مسئلہ حل ہو جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں