منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

قائمہ کمیٹی اجلاس میں انٹرنیٹ سروس میں بار بار خلل سے چیئرمین تنگ آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران خراب انٹرنیٹ سروس نے چیئرمین عبدالقادر پٹیل کو پریشان کر دیا۔

چیئرمین عبدالقادر پٹیل کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کا اجلاس جاری تھا جس میں پورٹ قاسم سے متعلق بریفنگ کے دوران بار بار انٹرنیٹ سروس میں خلل پڑا۔

خلل سے پریشان ہو کر عبدالقادر پٹیل نے اجلاس میں کہہ دیا کہ انٹرنیٹ سروس میں خرابیوں نے حالات کا بیڑہ غرق کر دیا، اتنی اہم میٹنگ میں انٹرنیٹ کام ہی نہیں کر رہا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کے ارکان بھی انٹرنیٹ کی سست رفتار سے پریشان

انہوں نے مزید کہا کہ پتا نہیں وزیر اعظم شہباز شریف زوم پر کیسے میٹنگ کرتے ہوں گے؟ آج کی یہ میٹنگ وزارت آئی ٹی کے نام کرتے ہیں۔

5 فروری 2025 کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا کس میں ملک کو درپیش انٹرنیٹ مسائل کے حوالے سے اسمبلی ممبران کافی برہم نظر آئے تھے۔

کمیٹی رکن احمد عتیق انور نے کہا تھا کہ لاہور سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر بھی انٹرنیٹ نہیں آ رہا، چیئرمین پی ٹی اے صاحب آپ معاملے کو ذاتی نہ لیں، آپ ریگولیٹر ہیں آپ کی ذمہ داری ہے انھیں ریگولیٹ کرنا۔

کمیٹی اراکین نے کہا تھا کہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی اکثر جگہوں پر انٹرنیٹ نہیں ہے، ہمارے بچے مجبور ہیں کہ ان علاقوں سے نکل کرشہروں کے اندر آئیں۔

چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ جہاں بزنس نہیں ہوتا وہاں کمپنیاں جانے سے گریزاں ہیں، کمپنیوں کو کچھ جگہوں پر پابند کرتے ہیں کہ ٹاور لگائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں