ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں امجد خان نیازی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک کے علاوہ وزارت دفاع کے حکام نے شرکت کی۔

- Advertisement -

اجلاس میں آرمی، نیوی اور ایئرفورس ایکٹس میں ترامیم کا معاملہ زیر غور آیا، کمیٹی نے مسلح افواج سے متعلق تینوں ایکٹس میں ترامیم متفقہ طور پر منظور کرلیں۔

امجد خان نیازی نے کہا کہ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی پیش کردہ ترامیم سنی گئیں تاہم وہ مسودہ قانون کا حصہ نہیں، ترمیمی قوانین متفقہ طور پر منظور کرنے پر تمام جماعتوں کے شکر گزار ہیں۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نظریات مختلف ہوسکتے ہیں لیکن ہر چیز پر سیاست نہیں ہوتی، پورا پاکستان فوج کے ساتھ کھڑا ہے، تمام جماعتوں نے غیرمشروط طور پر بل کی حمایت کی ہے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے بعض ترامیم دی تھیں لیکن وہ بل کی حمایت کریں گے، ترمیمی بلز اب کل قومی اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں