بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

معروف نعت خواں الحاج سعید ہاشمی انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:طویل عرصے سے علیل معروف نعت خواں الحاج سعید ہاشمی اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے ممتاز ثناخواں الحاج سعید ہاشمی گذشتہ کئی روز سے علیل تھے ، جس کے باعث وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم آج وہ انتقال کر گئے۔

نعت خواں الحاج سعید ہاشمی کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گردوں کا عارضہ لاحق تھا اور طبیعت بگڑنے پر سعید ہاشمی کو مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ، جہاں انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

نعت خواں الحاج سعید ہاشمی کی پہنچان اعلی حضرت کے کلام "لم یات نظیرک فی نظر” سے ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں