اشتہار

فلم ’آرآرآر‘ کے گانے ’ناٹو ناٹو‘ نے گولڈ گلوب ایواڈ اپنے نام کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریڈ کارپٹ ایونٹ اور ستاروں کی جھرمٹ میں ہالی وڈ کے دوسرے سب سے بڑے سمجھے جانے والے ایوارڈز ‘گولڈن گلوب’ کے فاتحین کا اعلان کردیا گیا ہے۔

منگل کی رات کیلی فورنیا کے بیورلی ہلٹن ہوٹل میں 80 ویں گولڈن گلوبز کے رنگا رنگ ریڈ کارپٹ ایونٹ کا انعقاد ہوا جہاں معروف ہدایت کار، پروڈیوسرز اور اسٹارز نے محفل کی رونقیں بڑھائی، جس کے بعد گولڈن گلوب کے فاتحین کا اعلان کیا گیا۔

جنوبی ہند سنیما کی فلم ’آرآرآر‘ بھی گولڈن گلوب ایوارڈ کی دو مختلف کیٹیگریز میں نامزد تھی۔ جن میں بہترین نان انگلش لینگویج فلم اور بہترین آ ریجنل سانگ شامل ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ روز ہونے والے گولڈن گلوب ایوارڈ ز کی تقریب میں ایس ایس راجامولی کی فلم ’آرآرآر‘ کا گانا ’ناٹو ناٹو‘ بہترین آریجنل سانگ کا اعزازحاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تاہم بہترین نان انگلش لینگویج فلم کی کیٹیگری میں مذکورہ فلم کچھ خاص کمال نہ دکھا سکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں