اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

نیب ترامیم کیس کی سماعت : بانی پی ٹی آئی آج پھر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت میں آج بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قراردینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پرسماعت آج ہو گی۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربینچ سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

- Advertisement -

بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کےذریعےعدالت میں پیش ہوں گے، کے پی حکومت نے مقدمہ براہ راست نشرکرنے کی درخواست کی ہے۔

مزید پڑھیں : نیب ترامیم کیس : بانی پی ٹی آئی کو بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیش کردیا گیا

گزشتہ سماعت پربانی پی ٹی آئی ویڈیولنک کے ذریعے پیش ہوئے تھے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ قوانین کو اس طرح سے معطل کیا جاتا رہا تو ملک کیسے ترقی کرے گا، ہم کب تک اس بے وقوفانہ دور میں رہتے رہیں گے، مجھے کوئی قانون پسندنہیں تو اسے معطل کردوں کیا یہ دیانتداری ہے، کیا ہم کبھی بطور ملک آگے بڑھ سکیں گے ؟ ایک قانون معطل کر کے پھر روزانہ کیس کو سن کرفیصلہ تو کرتے، کیا قانون معطل کرکےبینچ اسکے خلاف بناکردیگر مقدمات سنتے رہنا کیا یہ استحصال نہیں، ہم قانون توڑیں یا ملٹری توڑے ایک ہی بات ہے۔

واضح رہے بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کوچیلنج کیا تھا، جس پر سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نیب ترامیم کو بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر کالعدم قرار دیا، بعد ازاں تین رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت نےانٹراکورٹ اپیلیں دائر کی تھیں۔

سپریم کورٹ نے عوامی عہدہ رکھنے والے سیاستدانوں کے کرپشن کیسز سات روز کے اندر دوبارہ وہیں سے شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا جہاں سے یہ روکے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں