منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

نیب ترامیم کیس کا فیصلہ: بانی پی ٹی آئی کے کون کون سے کیسز ختم ہوجائیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام اباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا سپریم کورٹ کے نیب ترامیم کیس کے فیصلے سے بانی پی ٹی آئی کے کیسز ختم ہونے سے متعلق اہم بیان آگیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نےآج نیب ترامیم سےمتعلق فیصلہ دیا، نیب ترامیم سےمتعلق فیصلےکےبعدتوشہ خانہ ٹوکیس ختم ہوگیا، توشہ خانہ ٹوکیس کیس نیب کےدائرہ اختیارسےنکل چکا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ القادرٹرسٹ کیس بھی اس ترمیم کےتحت نکل جائےگا جبکہ 190ملین پاؤنڈ کے معاملے پر منظوری کابینہ نےدی تھی، کابینہ سے منظور شدہ فیصلے پر نیب کادائرہ اختیارنہیں بنتا۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نئے قانون میں لکھا ہے کابینہ فیصلے کو استثنیٰ ہے، پراسیکیویشن نے خود تسلیم کہ کیابانی پی ٹی آئی نے ذاتی فائدہ حاصل نہیں کیا۔

انھوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق اب دونوں کیسز ختم ہیں، القادر میرٹ پر ختم ہونا چاہیے اور توشہ خانہ ٹو چل ہی نہیں سکتا، بشریٰ بی بی کا نام تو توشہ خانہ فہرست میں تھا ہی نہیں، بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کیلئےبشریٰ بی بی کا نام شامل کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں اب قانون بالکل واضح ہو گیا ہے، کابینہ فیصلے کا کیس نیب میں نہیں چل سکتا، ہم پارلیمنٹ میں موجود ہیں بے شک وہاں پر مشکوک لوگ بیٹھے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں