تازہ ترین

‘سمجھ لیں نیب اور ایف آئی اے ختم، انہیں این آراو ٹو مل گیا’

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آج سمجھ لیں نیب اور ایف آئی اے ختم ہو گئے ان کی چوریاں معاف ہو گئیں انہیں آج این آر او ٹو انہیں مل گیا اب شہبازشریف نیب اور ایف آئی اے کا سربراہ بن جائے گا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نیب اور الیکشن ترمیمی بل منظور ہونے پر عمران خان نے کہا کہ یہ نیب ترمیم کر کے ملک کومزیدنقصان پہنچانے جا رہے ہیں ملک سنبھالا تو دیوالیہ ہونےکےقریب تھاہم نے مشکل وقت سےنکالا یہ کیا سمجھتےہیں پوری قوم دیکھ رہی ہےاوریہ لوگ بچ جائیں گے قوم سےکہتاہوں یہ ہمارے لیے فیصلہ کن وقت ہے یہ لوگ الیکشن میں دھاندلی کی ابھی سےتیاری کررہےہیں ای وی ایم کے ذریعے دھاندلی ختم ہورہی تھی انہوں نےنہیں ہونے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک این آراو ان لوگوں کو مشرف نے دیا تھا تو ان لوگوں نے پاکستان کے قرضے 4 گنا بڑھائے تھے این آراو ون کے بعد 10سال میں جوکرپشن کی یہ وہ معاف کرانے آئے تھے اب یہ نیب کاجوبل پاس کرینگےاس سے زیادہ شرم کی بات ہونہیں سکتی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اب نیب کا سربراہ بن جائےگا ایف آئی اےمیں شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیسز چل رہےہیں شہبازشریف اب نیب اور ایف آئی اےکا سربراہ بن جائےگا 2008سے2010تک چوری کی معافی کیلئے انہیں این آراو ٹو چاہیے تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دنیا کے کسی قانون میں کبھی ملزم بھی قاضی بنا ہے آج سب سےزیادہ پاکستان کی عدلیہ کا ٹرائل ہے یہ مذاق پوری قوم دیکھ رہی ہے دنیاکاکوئی بھی قانون اس قسم کےقوانین کی اجازت دیتاہے بڑےچوروں کو سہولت دی جارہی ہےتو چھوٹےچوروں کوبھی دیں۔

Comments

- Advertisement -