بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

لاہور:بدعنوانی میں ملوث 7کسٹم افسران، نیب کے ہاتھوں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نیب نے 18کروڑ روپے خورد برد کے الزام میں کسٹم کے سات افسران کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے 18کروڑ روپے کی خورد برد کے الزام میں کسٹم کے سات افسران کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں ایڈیشنل کلیکٹر کسٹم عامر رشید شیخ، سابق اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹم محمد طفیل ، سابق سپریٹنڈنٹ کسٹم خالد محمود ، کے علاوہ انسپکٹر افضل ڈوگر، محمد اکرم، شیخ ندیم اور سید علی عباس شامل ہیں۔

ان افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے قومی خزانے کو ساڑھے اٹھارہ کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔

نیب حکام کے مطابق ملزمان کو ریمانڈ کے لیے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں