تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

نیب نے خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو احسن اقبال کے گھر سے گرفتار کرلیا، ترجمان نیب نے خواجہ آصف کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے اجلاس کے بعد احسن اقبال کے گھر  ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ہونا تھا، وہ احسن اقبال کے گھر ن لیگ کے اجلاس میں شرکت کے لیے موجود تھے۔

ترجمان نیب کے مطابق خواجہ آصف کو نیب راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے، میڈیکل ٹیم کو ان کے معائنے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو راہداری ریمانڈ کے لیے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، راہداری ریمانڈ کے بعد انہیں نیب لاہور کے دفتر منتقل کیا جائے گا۔

ترجمان نیب کے مطابق خواجہ آصف 26 کروڑ مالیت کے اثاثوں کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے ، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

خیال رہے کہ خواجہ آصف قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر ہیں اور وہ سابق وزیر خارجہ بھی رہے ہیں، خواجہ آصف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 سیالکوٹ 2 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔

 

Comments

- Advertisement -