بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

نیب کی بڑی کاروائی کراچی ڈیولیپمنٹ اتھارٹی کے تین افسران گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نیب کی کاروائی کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تین افسران چائنا کٹنگ اور ناجائز تعمیرات کے الزام میں گرفتار

ترجمان نیب کے مطابق ملزمان نے کے خلاف تحقیقات جاری تھی تینوں ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہوئی تھی ۔ درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔

گرفتار ہونے والے افسران میں سابقہ ڈائریکٹر ممتاز الحق ، سمیت دیگر دو افسران اخلاق احمد اور منیر احمد شامل ہیں ۔

تینوں افراد پر ناجائز تعمیرات اور چائنا کٹنگ کر کے زمینیں فروخت کرکےملکی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔

میگا سٹی میں قانونی زمین  مہنگی قیمت کے باعث عام آدمی کی خرید سے بہت دور ہے ۔ شہر میں اپنے مکان کے حصول کے لئے عوام کی بڑی تعداد نے سرجانی ٹائون و کراچی کے دیگر علاقوں میں چائنا کٹنگ اور ناجائز تعمیر ہونے والے پلاٹوں میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے ایسے پلاٹس کی خریداری کی تھی ۔

 کے ڈی اے کے 16 افسران نے گرفتاری کے ڈر سے پہلے ہی  ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔


واضح رہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق چائنا کٹنگ اور ناجائز تعمیرات سے حاصل کی جانے والی رقم کراچی میں بد امنی پھیلانے اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کے لئے استعمال کی جاتی ہے ۔


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں