پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

بلوچستان کےسابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین اشرف مگسی کو بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب نے گزشتہ رات کاروائی کرتے پبلک سروس کمیشن بلوچستان کے سابق چیئرمین کو حراست میں لیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق اشرف مگسی پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور غیرقانونی بھرتیوں کے الزامات ہیں، کہا جارہا ہے کہ انہوں نے عہدے پر رہتے ہوئے کئی محکموں میں من پسند افسران بھرتی کرائے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین محمد اشرف مگسی کو ان کے عہدے سے نومبر 2014 میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے ان کےعہدے سے برطرف کیا تھا۔

حکومت کی جانب سےاس وقت جاری کردہ اعلامیہ میں فوری طور پر ان کی برطرفی کی کوئی وجہ تو نہیں بتائی گئی تھی تاہم اشرف مگسی پر بطور چیئرمین پبلک سروس کمیشن اپنے گھر کے افراد سمیت مختلف تعیناتیوں میں بےقاعدگیوں کےحوالے سے الزام رہاہے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں