اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

نیب نے گرفتاری کے تقاضے پورے کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کو دوبارہ گرفتار کیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، نیب نے رہائی کےبعد گرفتاری کے تقاضے پورے کیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیب کی ٹیم بشریٰ بی بی کی باقاعدہ گرفتاری ڈال کر اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی، نیب ٹیم نے رہائی کے بعد گرفتاری کر کے قانونی تقاضے پورے کیے، روبکار جاری ہونے کے بعد جیل سے قانونی طور رہائی لازمی ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ نیب نے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈال دی گئی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم نے بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انھیں بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں