پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی: نیب کے ہاتھوں گرفتار ملزم جاوید اقبال قبضہ مافیا کا بادشاہ نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہاتھوں گرفتار ملزم جاوید اقبال قبضہ مافیا کا بادشاہ نکلا، اربوں روپے کی سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کراچی کی جانب سے آج دو ملزمان جاوید اقبال اور وسیم کو گرفتار کیا گیا تھا، جاوید اقبال کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ اربوں روپے کی سرکاری زمینوں پر قبضے میں ملوث ہے۔

[bs-quote quote=”جاوید اقبال اربوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرتا رہا لیکن حکومت خاموش رہی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ذرائع”][/bs-quote]

کراچی یونی ورسٹی کے طلبہ کے لیے دی گئی زمین پر بھی اربوں روپے کی بد عنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم جاوید اقبال اربوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرتا رہا لیکن حکومت خاموش رہی، ملزم کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالا گیا لیکن عدالتی احکامات پر نکال دیا گیا۔

جاوید اقبال پر سرکاری زمینوں پر قبضے کے 6 سے زائد مقدمات ہیں، ملزم کو سندھ گورنمنٹ کی 19 ایکڑ زمین پر قبضہ کیس میں گرفتار کیا گیا، سندھ حکومت نے 30 سال پہلے کراچی یونی ورسٹی کو زمین دی تھی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ زمین المنائی سوسائٹی کے نام پر جامعہ کراچی کو دی گئی تھی، جو گریجویشن کرنے والے طلبہ کو رہائش کے لیے دی جانی تھی، جاوید اقبال نے ریونیو ملازمین سے مل کر زمین کے جعلی کاغذات بنوائے۔

یہ بھی پڑھیں:  جامعہ کراچی میں نئے تعلیمی سال کے پہلے دن ہی اساتذہ نے ہڑتال کردی

ذرائع نے بتایا کہ جاوید اقبال نے اسکیم 33 میں ڈھائی ارب روپے کی زمین پر قبضہ کیا، ملزم کے قبضے کی زمین پر رہائشی سوسائٹی بنائی گئی، پلاٹنگ کے ذریعے شہریوں سے کروڑوں روپے وصول کیے گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم نے ملیر، ایسٹ میں 124 ایکڑ زمین ملازمین کے نام سے قبضہ کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں