اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

نیب نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کوگرفتارکرلیا ، سپریم کورٹ نےآغاسراج درانی کوسرنڈرکرنےکاحکم دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کوگرفتارکرلیا ، آغا سراج درانی کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -

نیب کی ٹیم آغاسراج درانی گرفتار کر کے سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئی، آغا سراج درانی کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ، جہاں عدالت سے ان کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ لیا جائے گا۔

آغا سراج درانی 4 گھنٹے تک سپریم کورٹ احاطے میں موجود رہے اور سپریم کورٹ کا تحریری حکم ملنے کے بعد باہر آئے۔

یاد رہے سپریم کورٹ میں آغاسراج درانی کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی ، سماعت میں عدالت نے آغا سراج درانی کو نیب کے سامنے سرینڈر کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے وکیل کی ٹرائل کورٹ کے سامنے سرینڈر کرنے کی استدعا مسترد کردی ، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہم نے قانون کے مطابق چلنا ہے۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس میں کہا پہلے نیب اتھارٹی کوسرینڈر کریں، سرینڈرکریں گے توآپ کی درخواست ضمانت ٹیک کرلیں گے۔

دوسری جانب اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج کا کہنا تھا کہ تحریری حکم نامے کا انتظار ہے، تحریری حکم نامہ آنے کے بعد باہر جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں