جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اورنج ٹرین منصوبہ، نیب نے کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا نیب نے اورنج ٹرین منصوبے میں ہونے والی کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب حکام نے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر ڈی جی ایل ڈی اے کو دوسرا خط لکھا جس میں منصوبے سے متعلق متعدد سوالات پچھے گئے اور منصوبے میں ہونی والے کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے 12 اہم سوالات پر مشتمل خط ڈی جی ایل ڈی اے کو لکھا ہے، جس میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہونیوالا معاہدہ فراہم کیا جائے جبکہ نیب نے کمرشل اور فنانشنل معاہدے سمیت ٹھیکوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

پی ٹی آئی کی وجہ سےاورنج لائن منصوبےمیں تاخیرہوئی ‘ شہبازشریف

دوسری جانب ایل ڈی اے حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب کا خط موصول ہوچکا ہے خط کے مطابق ریکارڈ اکھٹے کر رہے ہیں جلد نیب کو فراہم کر دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اورنج ٹرین منصوبہ پاکستان تحریک انصاف کی وجہ سے 22 ماہ کی تاخیر کی شکار ہوئی، امید ہے منصوبہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

اورنج لائن ٹرین: ایک ارب 53 کروڑچالیس لاکھ روپے اضافی جاری

یاد رہے کہ گذشتہ سال پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ کیلئے سرکاری خزانے سے ایک ارب 53 کروڑ چالیس لاکھ روپے اضافی جاری کیے تھے، مذکورہ اضافی فنڈ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی منظوری سے محکمہ خزانہ نے جاری ہوا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں