اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نیب نے علی جہانگیر صدیقی کے معاف یا ری اسٹرکچرڈ قرضوں کا ریکارڈ طلب کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے امریکامیں تعینات سابق پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کے معاف یا ری اسٹرکچرڈ قرضوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

ذرایع کے مطابق علی جہانگیر صدیقی نے 3 روز قبل نیب لاہور میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا دیا، نیب نے سابق پاکستانی سفیر کے قرضوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ علی جہانگیر صدیقی پر اربوں روپے کی انسائیڈر ٹریڈنگ، ایز گارڈن نائن اور ایگری ٹیک کے شئیرز کی فروخت میں بد عنوانی سمیت 40 ارب کے فراڈ کا الزام ہے۔

فواد حسن فواد کے اکاؤنٹ میں علی جہانگیر کی امریکا تعیناتی سے چند دن قبل رقم منتقل ہوئی تھی، نیب اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ فواد حسن فواد کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرنے کی محرکات کیا تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  نیب نے علی جہانگیر صدیقی کے خلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا

ذرایع کا کہنا ہے کہ علی جہانگیر صدیقی کے معاف یا ری اسٹرکچرڈ قرضوں کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے، ان سے نیب کی جانب سے فواد حسن اور خاندان کے دیگر افراد سے کاروباری تعلقات پر سوالات کیے گئے۔

نیب ذرایع نے بتایا کہ علی جہانگیر نے ایک بار پھر اپنا مکمل جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی ہے۔

واضح رہے کہ علی جہانگیر صدیقی پر الزام ہے کہ انھوں نے سفیر تعینات ہونے سے قبل فواد حسن فواد کے اکاؤنٹ میں پندرہ کروڑ منتقل کیے تھے، فواد حسن فواد نیب کے زیر حراست ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں